وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر اور اے آئی ہب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مرکز خطرات کی پیشگی نشاندہی کرنے، سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بہتر بنانے اور ابھرتے ہوئے نئے چیلنجز سے بروقت نمٹنے کی صوبے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں مصنوعی ذہانت کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور کو چند ماہ میں عملی شکل دی گئی اور ریکارڈ مدت میں اے آئی ہب کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی ایف ٹی اے سی سے دہشت گردی اور دیگر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے پنجاب کے ردعمل کا وقت کم کرنے میں مدد ملے گی۔