Sunday, 13 September 2026, 08:37:01 am
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جامع عالمی ردعمل پر زور
September 12, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک نئے، جامع اور مؤثر عالمی ردعمل پر زور دیا ہے۔

یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بریفنگ کا موضوع تھا: ’’دہشت گرد کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات: نائن الیون کے پچیس سال بعد، دہشت گردی کے خلاف سلامتی کونسل کی جدوجہد کی تجدید‘‘۔

سفیر نے دہشت گردی کے عالمی خطرے کے خلاف متحدہ اور اجتماعی محاذ کے لیے فعال اور مؤثر بین الاقوامی تعاون اور علاقائی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔