Sunday, 13 September 2026, 08:38:22 am
 
نائب وزیراعظم کا پاکستان، چین سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر زور
September 12, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وسیع شعبوں میں پاکستان اور چین کے درمیان سدابہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات چین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر علی اسد گیلانی سے گفتگوکے دوران کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے ساتھ آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کو پاکستان خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری، رابطہ کاری، سی پیک، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔