Saturday, 18 April 2026, 04:46:32 am
 
حکومت نئے ادارہ جاتی طریق کارمتعارف کرا رہی ہے ، مصدق ملک
January 28, 2026

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نئے ادارہ جاتی طریق کارمتعارف کرا رہی ہے جس کا مقصد نوجوان جدت پسندوں کی مدد کیلئے انہیں ماحول دوست قابل عمل بزنس آئیڈیاز دینا ہے۔

وہ ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے غلام حیدر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بات چیت کررہے تھے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہاکہ بین الاقوامی معیار کے موسمیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے وقف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان عالمی موسمیاتی مالیات تک زیادہ موثر طریقے سے رسائی حاصل کر سکے گا۔