پاک میڈیا سنٹریورپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقار ملک نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق او ر املاک کے تحفظ کیلئے شاندار اقدامات کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز کنونشن سے سمندر پار پاکستانیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف او ر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کنونشن کے دوران یقین دلایا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادپر حل کیا جائے گا۔