وزیر اعظم عمران خان نے مارچ 2021میں اکتالیس فیصدکے تاریخی اضافے کے ساتھ چار سو ساٹھ ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ جولائی 2020سے مارچ 2021کے دوران ہماری مجموعی ٹیکس وصولی تین ہزار تین سو اسی ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیاں حکومتی پالیسیوں کی بدولت وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاس ہیں۔