پاکستان کی عائلہ مجید نے تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ پہلی مسلمان اور جنوبی ایشیائی بن گئی ہیں جنہیں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی صدر منتخب کیا گیا ہے۔
وہ ایک ایسی فرم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جو کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور توانائی کی منتقلی کے بارے میں مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔
عائلہ مجید اپنے ایک سال کی طویل مدت کے دوران ایک سو اسی ممالک میں اے سی سی اے کے دو لاکھ باون ہزار پانچ سو ممبران ا ور پانچ لاکھ چھبیس ہزار مستقبل کے ممبران کی قیادت کریں گی۔
انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری اور لندن یونیورسٹی سے بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی ہے۔