قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے پاکستان اور سپین کے درمیان زراعت'ٹیکنالوجی' تجارت اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے متعدد مواقع کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سپین کے سینیٹ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فریقین نے انسداد دہشت گردی' انسانی حقوق' بچوں سے جبری مشقت لینے' عالمی امن اور موسمیاتی تبدیلی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سپیکر نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری اور تعلقات کو فروغ دینے میں سپین کے سینیٹ کو سراہا۔
انہوں نے جمہوری نظم و نسق اور پارلیمانی خودمختاری کیلئے دونوں ملکوں کے عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے سے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
سپین کے ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان میں تجارتی مواقع سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔