سمندرپارپاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیرچودھری سالک حسین آج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے چین کے شہرووہان پہنچے ہیں جس میں اُن پانچ چینی اہلکاروں کی میتیں بھی موجود ہیں جو گزشتہ ہفتے بشام میںایک دہشتگردحملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
وفاقی وزیرنے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی۔
بعدازاں وفاقی وزیرنے صوبہ Hubei کی نائب گورنر Chen Ping کے ساتھ ملاقات کی اور معصوم جانوں کے نقصان پراظہارتعزیت کیا۔
انہوں نے پاکستان کے اس پختہ عزم کااعادہ بھی کیا کہ اس گھنائونے جرم کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔وفاقی وزیرنے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے چینی اہلکاروں کے گرانقدرکردارپراُن کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔