Tuesday, 30 April 2024, 08:36:28 pm
ریاست کی عملداری ہرقیمت پر برقرار رکھی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
April 01, 2024

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کی عملداری ہرقیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔رات کوئٹہ کے ہسپتال میں ہرنائی دھماکے کے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے دھماکے کے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔