Wednesday, 22 May 2024, 12:23:51 am
اسحاق ڈار او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا پہنچ گئے
May 01, 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا کے شہر بنجول پہنچ گئے۔

ہوائی اڈے پر ان کا استقبال گیمبیا کے وزیر پٹرولیم اور توانائی نانی جوارا نے کیا۔

اسحاق ڈار جن کے پاس وزیر خارجہ کا قلمدان بھی ہے، وزرائے خارجہ کی کونسل میں بھی شرکت کریں گے اور سمٹ میں شریک رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔