Tuesday, 21 May 2024, 09:21:28 pm
چھٹی پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع
May 01, 2024

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان علاقائی استحکام کے بارے میں چھٹی کانفرنس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگئی

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان علاقائی استحکام کے بارے میں چھٹی کانفرنس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیراوربرطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل Sir Patrick Sandersنے کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کیا۔ برطانوی فوج کے نامزدچیف آف جنرل سٹاف جنرل Sir Ronald Walker نے نشست میں شرکت کی۔پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے حوالے سے مذاکرات کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔کانفرنسکے دوران دونوں ملکوں کے وفود عالمی اور علاقائی ماحول اور قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔آرمی چیف نے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف اور برطانیہ کے نامزد چیف آف جنرل سٹاف کے ساتھ الگ الگ ملاقات بھی کی۔فریقین نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے جنرل پیٹرک سیٹنڈرز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔