Friday, 17 May 2024, 11:11:50 am
فیلڈ ہسپتال دوردراز علاقوں میں جا کر صحت کی سہولیات فراہم کرینگے ، مریم نواز
May 01, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (بدھ)لاہور میں فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کیا جن کا مقصد صوبے کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیلڈ ہسپتال لیبارٹری، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، فارمیسی، او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکوں کی تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال دوردراز علاقوں میں جا کر صحت کی سہولیات فراہم کرینگے جہاں یہ سہولتیں میسر نہیں ہیں اور ہنگامی صورتحال میں ان ہسپتالوں کو آپریشن تھیٹر میں بھی تبدیل کرنا ممکن ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے شہروں میں دوسو کلینکس آن وہیلز کے قیام کا بھی اعلان کیا تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں موجود ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی پہلی فضائی ایمبولینس دو ہفتے میں کام کرنا شروع کر دے گی۔