Tuesday, 21 May 2024, 05:26:47 pm
حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کردیا
May 01, 2024

حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لئے پٹرول اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ روپے پینتالیس پیسے اورآٹھ روپے بیالیس پیسے فی لٹرکمی کی ہے جوآج سے نافذالعمل ہیں۔وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہاکہ یہ کمی گزشتہ پندرہ روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے نتیجے میں کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹرنئی قیمت دوسواٹھاسی روپے انچاس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دوسواکاسی روپے چھیانوے پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔