Tuesday, 21 May 2024, 05:57:04 pm
صدر مملکت کا محنت کش طبقے کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
May 01, 2024

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں محنت کش طبقے کے وقار کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کااعادہ کیاہے اورمزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دن ہم سب کومزدوروں کے سماجی تحفظ کے لئے کام کرنے، مناسب اجرت کی ادائیگی اورکام کی جگہوں پر محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ذمہ داریاں یاددلاتاہے۔صدرنے کہاکہ پاکستان میں محنت کشں طبقے کومہنگائی ، بے روزگاری ، روزمرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اورموسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات جیسے غیرمعمولی چیلنجز کا سامناہے۔انہوں نے کہاکہ جفاکشوںکے حقوق کاتحفظ اور ان کے استحصال کے خاتمے کے لئے موثر پالیسیوں کانفاذ اورانہیں سماجی تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔صدرنے آجروں پرزوردیاکہ وہ مناسب اجرت ،کارکنوں کی صحت اورسلامتی کیلئے اقدامات ، مناسب تربیت اور خطرناک ماحول میں کارکنوں کے لئے حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔