وزیر اطلاعات نے عطاء اللہ تارڑ کہا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے قانون میں ترمیم کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء مصطفی کمال کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کئی دہائیوں سے ڈسکوز کی نا اہلی اور بدعنوانی کو واضح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکوز چلانے کے لئے نجی شعبے سے قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں پر پچاس ارب روپے کی اعانت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ موسم گرما میں بجلی کے بل کم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی حتمی تاریخ میں دس دن تک کی توسیع بھی کی ہے۔