Wednesday, 05 February 2025, 11:45:59 am
 
وفاقی وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان
February 04, 2025

وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج پیکج اخراجات میں کمی کرتے ہوئے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ طویل مدتی حج پیکج کیلئے پچیس ہزار روپے جبکہ مختصر حج پیکج کیلئے اخراجات میں پچاس ہزار روپے کمی کی جائے گی۔

چالیس روزہ حج پیکج کو ساڑھے دس لاکھ روپے جبکہ پچیس دن کے مختصر پیکج کو گیارہ لاکھ روپے تک محدود کیا گیا ہے۔

طویل حج پیکج کیلئے تیسری قسط ساڑھے چار لاکھ روپے جبکہ مختصر پیکج کیلئے پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

عازمین حج کیلئے لازمی قراردیاگیا ہے کہ وہ جمعرات سے اس ماہ کی چودہ تاریخ تک تیسری قسط نامزد بینکوں میں جمع کرادیں۔

عازمین کو اس سلسلے میں ''پاک حج،، موبائل ایپ کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا ۔