Thursday, 02 January 2025, 11:27:58 pm
 
وزیر اطلاعات کی دوحہ میں فارج ال فن فیسٹیول میں شرکت
November 01, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے قطر کے وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حمد الثانی کی خصوصی دعوت پر دوحہ میںFaaraj Al Fun فیسٹیول میں شرکت کی۔

انہو ں نے قطر کی وزارت ثقافت اور وزیر ثقافت کی فیسٹیول کیلئے بہترین انتظامات پر تعریف کی۔ عطا اللہ تارڑ نے فیسٹیول کے موقع پر تاجکستان کے وزیر ثقافت Matlubakhon Sattoriyen اور عراق کے وزیر ثقافت ڈاکٹر احمد الفقق البدرانی سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ قطر کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فرو غ کے لئے بے لوث جذبہ ایک اعزاز کی بات ہے اورFaaraj الفن جیسی تقریبات ثقافتی تبادلے کی اہمیت کی عکاس ہیں۔