Sunday, 05 January 2025, 06:06:41 am
 
ایس آئی ایف سی کا ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری پراظہاراطمینان
January 02, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

کمیٹی کا گیارہواں اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی نے اقتصادی ترقی اور اس کے ثمرات عوام کو منتقل کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ایپکس کمیٹی کے سیکرٹری نے اجلاس کو کونسل کے تذویراتی اقدامات اورقومی معیشت میں بہتری کے منصوبے ''اڑان پاکستان'' کیلئے اس کی معاونت کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ملک کے صنعتی منظرنامے کونئی جہت دینے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز بہتر بنانے کے لائحہ عمل کی منظوری دی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے حکومت کے معاشی استحکام اور امن و امان یقینی بنانے سے متعلق اقدامات کیلئے پاک فوج کے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔