Thursday, 26 December 2024, 03:46:47 pm
 
بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان فینگل کے باعث کم از کم انیس افراد ہلاک
December 01, 2024

فائل فوٹو

بھارت اور سری لنکامیں سمندری طوفان فینگل کے باعث کم از کم انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طوفان کے باعث جنوبی بھارت کی ساحلی پٹی اورخلیج بنگال سے گزرنے کے بعد صوبہ تامل ناڈو اورپڈوچیری کے علاقے میں سیلاب آگیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر کہاہے کہ پڈو چیری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے۔

طوفان سے جنوبی شہر چنائی ڈوب گیا۔

کولمبو میں سری لنکن ہنگامی مرکز کے تازہ اعدادو شمارکے مطابق سولہ افراد ہلاک جبکہ شدید بارشوں سے ایک لاکھ اڑتیس ہزار نوسو چوالیس خاندان متاثر ہوئے۔