Saturday, 27 July 2024, 05:52:37 am
اسحاق ڈار اسلام آباد کی ٹیکنو کریٹ نشست پر کامیاب
April 02, 2024

 مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔ٹیکنو کریٹ نشست پر اسحاق ڈار نے دو سو بائیس ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ انصر محمود نے اکیاسی ووٹ لیے۔جنرل نشست پر رانا محمود الحسن نے دوسو چوبیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فرزند حسین شاہ اناسی ووٹ حاصل کرسکے۔

آج پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی پانچ خالی نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی دو ، دو اور ایک اقلیتی نشست شامل ہے۔نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے مصدق ملک اور محمد اورنگزیب نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ انوشہ رحمن اور بشریٰ انجم نے خواتین کی نشستیں جیتیں۔خلیل طاہر سندھو نے اقلیتی نشست حاصل کی۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصدق ملک نے ایک سو اکیس ووٹ، محمد اورنگزیب نے ایک سو اٹھائیس اور ان کی حریف امیدوار یاسمین راشد نے ایک سو چھ ووٹ حاصل کئے۔خواتین کی نشستوں پر انوشہ رحمن نے ایک سو پچیس، بشریٰ انجم نے ایک سو تئیس اور ان کی حریف سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید نے ایک سو دو ووٹ حاصل کئے۔اقلیتی نشست پر خلیل طاہر سندھو نے دو سو تریپن جبکہ سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق نے ننانوے ووٹ حاصل کئے۔پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں سندھ میں سب سے زیادہ دس نشستیں لے کر فتح حاصل کرنے والی بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جبکہ دیگر دو نشستوں پر ایم کیو ایم اور ایک آزادامیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔

اسمبلی کے کل 154 منتخب ارکان نے سات جنرل نشستوں، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو،دو نشستوں اور ایک اقلیتی نشست پر سینیٹ کے ارکان کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ جنرل نشستوں اور ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک جنرل نشست ایم کیو ایم اور ایک آزادامیدوار نے حاصل کی۔پیپلزپارٹی کے جنرل نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، اشرف جتوئی اور ندیم بھٹو شامل ہیں۔خواتین کی نشستوں پر قرۃ العین مری اور روبینہ قائمخانی، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر سیدسرمد علی اور بیرسٹر ضمیر GHUMRO اور اقلیتی نشست پر POONJUMAL BHEEL نے کامیابی حاصل کی۔ایک نشست ایم کیو ایم کے امیدوار عامر ولی الدین چشتی نے حاصل کی جبکہ ایک جنرل نشست پر آزادامیدوار فیصل واوڈا نے کامیابی حاصل کی۔