Friday, 04 April 2025, 03:09:17 am
 
ہملٹن،نیوزی نے دوسرے میچ میں پاکستان کو84رنزسے ہرادیا
April 02, 2025

ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو84 رنز سے ہرا دیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر292 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم41.2 اوورز میں 208رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔