Friday, 17 May 2024, 07:16:32 am
ایف بی آرمیں اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اعظم تارڑ
May 02, 2024

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 آج(جمعرات) اسلام آباد میں اطلاعات ونشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس

 ٹر بیونلز اور محصولات سے متعلق مقدموں کےلئے قانون منظور کئے ہیں جس سے ان مقدموں کے تیزی سے حل میں مدد ملے گی۔