Friday, 17 May 2024, 03:56:19 pm
ڈاکٹرعریج نیازی اسلام آباد پولیس کی ہیلتھ کیئر کی سفیر نامزد
May 02, 2024

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ''پولیس فیسلیٹیشن آن وہیلز'' پروجیکٹ کے آغاز کیلئے میزبانی کی جس میں پولیس نے کالج اور ہسپتال کے طلبا، فیکلٹی اور عملے کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر پرمٹ کا اجرا اور دیگر متعلقہ معاونت کالج کے اندر فراہم کی۔

تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عریج نیازی کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کا سفیر نامزد کیا گیا۔

اس موقع پرکالج اور ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسریاسر خان نیازی نے کہا کہ ہمیں اس اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے جو ہماری کمیونٹی کو سہولت فراہم کرتا ہے،یہ تعاون روڈ سیفٹی اور عوامی بہبود کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی مثال ہے۔

تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان احمد ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خورشید احمد اورکالج اور ہسپتال کے کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری بھی موجودتھے۔