چاہ بہار ایران میں بین الاقوامی جیپ کراس ریلی پاکستانی ڈرائیور نے جیت لی۔
ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار میں موٹر سپورٹس کے شوقین افراد کے لیے ایک جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ایونٹ میں کئی نامور ڈرائیوروں نے 4 کیٹگریز میں شرکت کی اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس ریلی میں ایران اور خطے کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ڈرائیوروں نے صہ لیا۔ان ڈرائیوروں نے اپنی مہارت اور تجربے سے جیپ ریلی کے شائقین کو متاثر کیا۔
چاہ بہار جیپ کراس ریلی 19 سے 22 ستمبر کو منعقد ہوئی ۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے جیند ہوت (Jeeyand Houth) نے اس ریلی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
جیند ہوت (Jeeyand Houth) کا تعلق بلوچستان کے شہر گوادر سے ہے جیند اس سے پہلے دو بڑے ٹائٹل حب اور گوادر جیپ ریلی بھی اپنے نام کر چکے ہیں -