Friday, 18 October 2024, 11:17:27 am
 
جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساتھ کے تعاون سے وزیرستان سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
October 02, 2024

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساتھ کے تعاون سے وزیرستان سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔

امن کی روشنیوں میں ، جنوبی وزیرستان کے کھیلوں کے میدان سجنے جا رہے ایک بار پھرجنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساتھ کے تعاون سے قبائلی نوجوانوں کیلئے 1 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کھیلوں کے بڑے میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سپورٹس فیسٹیول میں جنوبی وزیرستان سے 136 کرکٹ ، 97 والی بال اور 146 فٹ بال کی ٹیمیں حصہ لے گی۔

کھیلوں کے مقابلے جنوبی وزیرستان کے 10 مقامات پر منعقد ہونگے۔

مقابلوں کو مقصد نوجوانوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف رجحان دلانا ہے تاکہ نوجوانوں میں نیا جوش ولولہ پیدا ہو۔