Friday, 03 January 2025, 12:03:01 am
 
ملایئشین وزیراعظم تین روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے
October 02, 2024

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم تین روزہ دورے پر آج(بدھ کی) رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

دورے کے دوران وہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریںگے ۔

فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال صنعت ، سیاحت ، ثقافتی وفود کے تبادلے اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط کرنے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریںگے۔

وہ علاقائی اورعالمی صورتحال پر بھی بات چیت کریںگے ۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔