فائل فوٹو
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت،گلیشرز کے پگھلنے اور وقفے وقفے سے بارشوں کے سلسلے کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور جھیل کے سیلاب گلاف کا امکان ہےجس کے نتیجے میں بالائی علاقوں کے لیے عارضی پل اور رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے کے پی ، جی بی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کریں اور متعلقہ ادارے خطرے سے دو چار آبادیوں کی نشاندہی کریں اور بہاؤ میں اضافہ کی صورت میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ عوام بروقت معلومات تک رسائ کے لیے 'پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ' موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس کے بارے میں آگاہی رکھیں۔ مسافر ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔