Saturday, 21 December 2024, 08:42:52 pm
 
آئی جی ایف سی بلوچستان جنوبی کا کیچ میں تھیلیسیمیا مرکز کا دورہ
December 17, 2024

انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان جنوبی نے کیچ میں تھیلسیمیا مرکز کا دورہ کیا۔

انہوں نے مرکز میں داخل بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔

یہ مرکز تھیلسیمیا کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کیلئے دوہزارانیس سے کام کررہا ہے۔

مرکز میں تقریباً ساڑھے چار سو مریض داخل ہیں جن کے ماہانہ اخراجات تقریباً چالیس لاکھ روپے ہیں۔

ایف سی بلوچستان جنوبی نے دس لاکھ روپے عطیے میں دیے جبکہ کور کمانڈر بلوچستان نے اضافی اٹھائیس لاکھ روپے عطیہ کئے۔

عطیہ میں دی جانے والی رقم سے جدید طبی آلات خریدے جائیں گے۔