احمد زئی وزیر کے قبائلی عمائدین نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا( جنوبی )سے ملاقات کی۔
قبائلی عمائدین کو علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے بارڈر کراسنگ کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو تسلیم کیا اور درخواست کی کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔
قبائلی عمائدین نے فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔