قومی احتساب بیورو اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے گئے۔
یادداشت کے تحت دونوں اداروں کے درمیان سرکاری سطح پر خریداری کے مرحلے کے حوالے سے اطلاعات کے تبادلے اور آن لائن خریداری کے عمل کو منصفانہ اور شفاف بنایا جائے گا۔
دونوں ادارے مشترکہ طورپر بولی دہندگان سے متعلق قواعدو ضوابط مستحکم کرنے اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے رہنماء اصول وضع کریں گے۔