سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل مجریہ دوہزار پچیس کی منظوری دے دی۔
زرعی انکم ٹیکس ریونیو بورڈ کی بجائے سندھ ریونیوبورڈ جمع کریگا اور قدرتی آفات کی صورت میں اسے ایڈجسٹ کیا جائیگا۔
سندھ کابینہ کے اجلاس کی کارروائی کو بھی ڈیجیٹائز کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے این آرٹی سی کو شمسی ہوم سسٹم کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔
این ایف سی ایوارڈ کے بارے میں دوسالہ رپورٹ بھی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت تین سال کے ستتر ارب سولہ کروڑ روپے کے واجبات وصول کئے ہیں۔