گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
آج (منگل) اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وفود نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دور دراز کے علاقوں میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کے قیام اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔