Wednesday, 05 February 2025, 11:43:37 am
 
حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداواربڑھانے کیلئے متحرک
February 04, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی بدولت پاکستان کا الیکٹرک وہیکل شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

حکومت مقامی الیکٹرک وہیکلز کی پیداوار کو توسیع دینے پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ دو اور تین ویلرز کیلئے پچیس مینو فیکچرز اور چار ویلرز کے پرزے جوڑ کر بنانے کیلئے دو لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔فاسٹ چار جرز اور بیٹری سویمپنگ سمیت چارجنگ سٹیشنوں کے قیام کا ایک منصوبہ زیر غور ہے۔

نئی ای وی پالیسی کے تحت مفت رجسٹریشن اور سالانہ ٹیکس فیس و ٹول ٹیکسوں کو مستثنیٰ قرار دینے کی پیشکشیں ہیں۔

اسلام آباد سمیت ہر صوبے میں کم از کم ایک الیکٹرک وہیکل زون قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔