غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے ایک سو چوبیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
آج غزہ میں غذائی امداد کیلئے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بارہ فلسطینی شہید جبکہ بہت سے زخمی ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس نے محصور علاقے میں متعدی بیماریوں کے تقریبا دس لاکھ کیسز کا پتہ لگایا ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ کے رہائشی قحط کے سبب موت سے نبردآزما ہیں۔