وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ایک لاکھ بیس ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ نہ صرف گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے بھی خوش آئند پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔