صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیچ میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی 2 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر افسران اور جوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے بیانات میں ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔