بحری امورکے وزیر قیصر احمد شیخ نے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے انہیں گوادر بندرگاہ کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو مقامی ماہی گیروں کے درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔