Saturday, 18 May 2024, 05:04:39 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کاادویات گھروں تک پہنچانے کے خصوصی پروگرام کا افتتاح
May 04, 2024

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات گھروں تک پہنچانے کے ایک خصوصی پروگرام کا افتتاح کیا ہے جس کے ذریعے صوبے بھر میں تپ دق، یرقان اور دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جائینگی۔

آج(ہفتہ) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں نجی شعبے کے تعاون سے دوہزار مریضوں تک ادویات پہنچائی جائینگی۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں 3سو کے قریب صحت کے بنیادی مراکز کو بھی جدید بنایا جارہا ہے۔