پاک فوج کی جانب سے شیخوپورہ کے نواحی علاقے چوہان اور اس کے نواحی دیہات کے مکینوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں لوگوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ سے 800 کے قریب مریضوں نے استفادہ کیا۔ مریضوں کے لیے ای سی جی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی فراہم کیے گئے۔
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظان صحت، متوازن خوراک، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچا اور علاج کے بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیا۔
عوام نے فلاح عامہ کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے سال بھر دیہی علاقوں میں اکثر لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپوں پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔