پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بہاولپور ، جھنگ ، اوکاڑہ ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں فیلڈ ہسپتال مکمل طورپر فعال ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کوسہولیات فراہم کررہے ہیں۔