رات شارجہ میں خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو اکتیس رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو سولہ رنز بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف پچاسی رنز بنا سکی۔