Friday, 18 October 2024, 11:26:03 am
 
لکی مروت اور بنوں میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے یوتھ کنونشنز کا انعقاد
October 04, 2024

لکی مروت اور بنوں میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے یوتھ کنونشنز کا انعقاد۔

یوتھ کنونشنز میں بڑی تعداد میں لکی مروت اور بنوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی-

لکی مروت اور بنوں کے نوجوانوں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے اور لازوال قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

نوجوانوں نے پاک فوج کی فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا عزم دہرایا جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے دونوں یوتھ کنونشنز میں شرکت کی۔

جی او سی کوہاٹ نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے نمایاں کردار کو مثالی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے پر زور دیا۔

یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا۔