پاک بحریہ کے بحری جہاز اصلت نے بحیرہ عرب میں صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی کے خلاف گشت کیا۔ یہ گشت مشترکہ ٹاسک فورس 151 کی معاونت سے کیا گیا جس کی قیادت اس وقت پاک بحریہ کر رہی ہے۔
پاک بحریہ کی قیادت میں CTF-151 خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کیلئے پیشگی اقدامات کر رہاہے تاکہ خلیج عدن اور صومالیہ کے شمالی ساحل پر قذافی کے خطرات سے چوکنا رہا جاسکے۔
ان کوششوں کا مقصد سمندر میں محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے قذاقی' مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
قومی بحری جہاز ASLAT کی تعیناتی بحری قزاقی اور ہتھیاروں کی لوٹ مار سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کی عکاس ہے جبکہ اس سے خطے میں محفوظ سمندری تجارت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔