Sunday, 06 April 2025, 04:42:15 am
 
اسحاق ڈار کا اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کے حکومتی عزم کا اعادہ
April 05, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان اصلاحات پر عملدرآمد کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے جن سے منڈی میں استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔

وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں اور فراہمی میں استحکام لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔