خیبرپختونخوا حکومت پیر سے گندم کی خریداری شروع کر ے گی۔
محکمہ خوراک کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبے میں گندم کی فروخت کے بائیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
حکومت نے گندم کی خریداری کے لئے انتیس ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔
گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔