محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد لاہور اور مظفرآباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ کراچی اٹھائیسپشاور انتیسکوئٹہ تئیسگلگت بائیساور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اوربارہ مولہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے،تیزہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر میں اکیس سینٹی گریڈ جموں پچیس LEH بارہ پلوامہ اور اننت ناگ چوبیس شوپیاں اور بارہ مولا میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔