Saturday, 09 November 2024, 10:31:54 pm
 
ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، وزیردفاع
October 05, 2024

فائل فوٹو

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔

انہوں نے آج (ہفتہ کو )سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اہم مقام بنانے میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے نمایاں کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014میں سی پیک کو روکنے کی کوشش کی اور اب وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مسلح گروپ ملک کے وقار کو نشانہ بنارہے ہیں اور افغان شہری بھی ان گروپس کا حصہ ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر علی امین گنڈا پور پر تنقید بھی کی۔