Saturday, 21 December 2024, 08:40:19 pm
 
وزیرخزانہ کا ملک کی ٹیکس مشینری کی تنظیم نو کے حکومتی عزم کا اعادہ
December 21, 2024

خزانہ اور محصولات کے وزیر محمد اورنگزیب نے ٹیکس نظام کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ملک کی ٹیکس مشینری کی تنظیم نو کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں کوکاکولا ICECEK کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر کریم یاہی سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دیکر اور معیشت کے منظم شعبوں' مینوفیکچرنگ اور تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب بوجھ کومتوازن بنا کرملک کے ٹیکس سے شرح نمو کے تنامسب کو بڑھانے کیلئے

پرعزم ہے۔

وفد نے وزیرخزانہ کو پاکستان میں سی سی آئی کے وسیع آپریشنز کا ایک جائزہ فراہم کیاجس میں سات جدید ترین پیداواری سہولیات اور سرمایہ کاری کے ذریعے قومی معیشت میں خاطر خواہ شراکت اور براہ راست اور بالواسطہ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے اور ایک سرمایہ کار کے طور پر سی سی آئی کو سراہا۔انہوں نے ملک بھر میں پائیدار کاروبار کو فروغ دینے' صنعتی ترقی میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کمپنی کی کوششوں کی تعریف کی۔