Saturday, 21 December 2024, 09:25:11 pm
 
فوجی فا ئونڈیشن کی کمپنیاں گزشتہ تین سالوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن
December 21, 2024

کے اے ایس بی کی سال 2024 کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، فوجی فا ئونڈیشن کی کمپنیاں گزشتہ تین سالوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔

اس عرصے کے دوران، فانڈیشن کی کمپنیوں نے KSE-100 بینچ مارک انڈیکس پر ایک سو انتالیس فیصد غیر معمولی منافع ریکارڈ کیا۔

قابل ذکر کارکردگی دکھانے والوں میں ماری پیٹرولیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (FFBL) شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران بالترتیب 247 فیصد، 209 فیصد اور 233 فیصد کے غیر معمولی فوائد حاصل کیے ہیں۔

ماری پیٹرولیم اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سب سے قیمتی کمپنی بن کر ابھری ہے، جس کی تخمینہ مالیت ایک کھرب روپے سے زیادہ ہے۔

مجموعی مالیاتی نتائج کے لحاظ سے، فوجی فانڈیشن کی کمپنیوں نے سات سو اڑسٹھ ارب روپے کی کل خالص آمدنی ریکارڈ کی، جو کہ 17 فیصد سال بہ سال نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ توانائی کے منصوبوں اور خوراک کے کاروبار میں ایف ایف سی کی سرمایہ کاری سے کمپنی کی کارکردگی پر سائیکلیکل کمی کے منفی اثرات کو نمایاں طور پر کم کرنے کی امید ہے۔